ارکان پارلیمنٹ نے قانون ساز اداروں سے تارکین وطن کو حق رائے دہی دلوانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

 پاکستانی نژاد ارکان پارلیمنٹ دنیا میں ملک کا مثبت تشخص اجاگر کر سکتے ہیں:ایاز
23 مارچ 2015 (19:34)
0

دیگر ملکوں میں پاکستانی نژاد منتخب ارکان پارلیمنٹ نے پاکستان کے قانون ساز اداروں پر زور دیا ہے کہ پاکستانی تارکین وطن کو حق رائے دہی کی اجازت دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
یہ مطالبہ قانون سازوں کے گروپ کی طرف سے پیر کے روز اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والی پاکستانی نژاد ارکان پارلیمنٹ کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس میں کیا گیا۔
کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ یہ ارکان پارلیمنٹ دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اُجاگر کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے ان کی تجاویز کا خیر مقدم کرے گی۔
نیوزی لینڈ \' ناروے\' کینیڈا\' بلجیم اور ناروے کی طرف سے پاکستان میں قانون کی بالادستی اور بہتر نظم و نسق کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔