پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے عبدالباسط نے وزیراعظم نواز شریف کے امن کوفروغ دینے کے تصور کی اہمیت واضح کی۔

پاکستان بھارت کیساتھ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں
23 مارچ 2015 (20:08)
0

نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبد الباسط نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تنازعہ کشمیر سمیت تمام مسائل کومذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔
وہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کے سلسلے میں پرچم کشائی کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے ہائی کمشنر نے وزیراعظم نواز شریف کے امن کوفروغ دینے کے تصور کی اہمیت واضح کی۔