کونسل نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے ملک کی یگانگت، خودمختاری اور اس کے صدر کی قانونی حیثیت کو نقصان پہنچے۔

سلامتی کونسل کی یمن کے صدرکی بھرپور حمایت کا اعادہ
23 مارچ 2015 (18:52)
0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کے صدرعبدربومنصور ہادی اورملک کے اتحاد کیلئے بھرپور حمایت کا اعادہ کیاہے۔

نیو یارک میں ایک ہنگامی اجلاس کے دوران سلامتی کونسل نے باغیوں کے حکومت مخالف اقدامات کی مذمت کی اور عبدربو منصورہادی کوملک کا قانونی صدر قرار دیا۔  کونسل نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے ملک کی یگانگت، خودمختاری اور اس کے صدر کی قانونی حیثیت کو نقصان پہنچے۔