ایک ہنگامی اجلاس کے دوران سلامتی کونسل نے باغیوں کے حکومت مخالف اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے عبدربو منصورہادی کوملک کا قانونی صدرقراردیا۔

اقوام متحدہ کا یمن کے صدر ہادی اورملک کے اتحاد کیلئے بھرپورحمایت کا اعادہ
23 مارچ 2015 (14:40)
0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کے صدرعبدربومنصور ہادی اورملک کے اتحاد کیلئے بھرپور حمایت کا اعادہ کیاہے۔نیو یارک میں ایک ہنگامی اجلاس کے دوران سلامتی کونسل نے باغیوں کے حکومت مخالف اقدامات کی مذمت کی اور عبدربو منصورہادی کوملک کا قانونی صدر قرار دیا۔


کونسل نے تمام فریقین پر زوردیا کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے ملک کی یگانگت، خودمختاری اور اس کے صدر کی قانونی حیثیت کو نقصان پہنچے۔