گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ دہشت گردوں کی صفوں میں دراڑیں پیدا ہوگئی ہیں۔

دہشتگردوں کیخلا ف کارروائی کامیابی سے جاری ہے:مہتاب
23 مارچ 2015 (18:55)
0

خیبرپختونخواہ کے گورنر سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کیخلا ف کارروائی کامیابی سے جاری ہے اور وہ فرارہورہے ہیں۔

پیر کو پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ دہشت گردوں کی صفوں میں داراڑیں پیدا ہوگئی ہیں۔  کالعدم تحریک پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں ہلاکت سے متعلق سوال پر گورنر نے کہا کہ اس کی بھی تصدیق نہیں ہوئی ،انہوں نے کہا کہ ایک دو روز میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔