بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ ملک دشمن پاکستانی قوم کے عزم کے سامنے ناکام رہیں گے۔

File Photo

دشمن قوم کی خوشیاں خراب کرنا چاہتے ہیں،آرمی چیف
23 جون 2017 (22:37)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے قوم کی خوشیوں کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے عزم کے خلاف ملک کے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنادیا جائیگا ۔
بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ ملک بھر میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے مخصوص خفیہ اطلاعات پر مبنی تلاشی کی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔