وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اعانت اور ریلیف اقدامات کے باوجود ٹیکس وصولی اہداف حاصل کر لئے جائیں گے۔

گزشتہ 4سال کے دوران ٹیکس وصولی میں 75فیصد اضافہ ہوا،ہارون اختر
23 جون 2017 (20:48)
0

ریونیو کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے یقین ظاہر کیا ہے کہ برآمدی شعبے اور زراعت پر دی گئی اعانتوں اور کئی ریلیف اقدامات کے باوجود ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل کرلئے جائیںگے ۔
انہوں نے جمعہ کے رز اسلام آباد میں ایک تقریب میں کہاکہ گزشتہ چار سال کے دوران ٹیکس وصولی کی شرح میں75 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
ہارون اختر نے کہاکہ حالیہ منظور کردہ بجٹ کی ٹیکس تجاویز حقیقت پسندانہ ہیں اوران سے سماجی اور اقتصادی ایجنڈے کے حوالے سے حکومت کے اخلاص کی عکاسی ہوتی ہے ۔