میجرجنرل مسرت نواز ملک نے کہا کہ کیس کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا ۔

پی آئی اے منشیات سمگلنگ کیس،14ملزمان گرفتار کر لئے،ڈی جی اے این ایف
23 جون 2017 (20:23)
0

انسداد منشیات فورس کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل مسرت نواز ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے منشیات سمگلنگ کیس میں چودہ ملزموں کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔
انہوں نے جمعہ کے روزراولپنڈی میں ذرائع ابلاغ کوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اس کیس کی شفاف تحقیقات جاری ہیں انہوں نے کہاکہ انسداد منشیات فورس نے گزشتہ دو ماہ کے دوران سات سوپچاس جہازوں کی تلاشی لی ۔
ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اس کیس کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا ۔