سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں 342ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے۔

 عید ، اے ٹی ایم مشینوں کی فعالیت یقینی بنانے کیلئے سٹیٹ بینک کی خصوصی ٹیمیں تشکیل
23 جون 2017 (20:14)
0

سٹیٹ بنک آف پاکستان نے اس رمضان المبارک میں 342 ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹس جاری کئے ہیں ۔
مرکزی بنک کے بیان کے مطابق کمرشل بنکوں نے اس رقم میں سے چالیس ارب روپے مالیت کے کرنسی نوٹ جاری کئے ۔
اس رقم میں 135 شہروں میں کمرشل بنکوں کی ایک ہزا ردو شاخوں کی جانب سے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے جاری کردہ 25 ارب روپے بھی شامل ہیں۔
ادھر سٹیٹ بنک آف پاکستان اوراس کی بنکنگ خدمات کے تعاون کے ادارے نے بھی ملک بھر میں عید کے دنوں میں اے ٹی ایم مشینوں کی فعالیت کی نگرانی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔