جنرل ندیم رضا کی جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف، بھارت کی جنگ بندی خلاف ورزیوں کا بروقت اور منہ توڑ جواب دینے کی تحسین۔

کور کمانڈر راولپنڈی کی اگلے مورچوں پر جوانوں سے ملاقات
23 جون 2017 (18:34)
0

راولپنڈی کے کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے آج کنٹرول لائن کے سیکٹر کیل کا دورہ کیا اور وہاں جوانوں سے ملے ۔
انہوں نے سیکورٹی صورتحال کاجائزہ لیا اور اعلی ترین پیشہ وارانہ تیاری اور چوکسی کی حالت پر اطمینان ظاہرکیا ۔
انہوں نے جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی اور بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف وزیوں کا بروقت اورمنہ توڑ جواب دینے کوسراہا ۔
انہوں نے بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں کے ذریعے بے گناہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ۔