ڈائریکٹر جنرل انسداد منشیات فورس کی وزیر داخلہ سے ملاقات

پی آئی اے منشیات سمگلنگ کیس، چودھری نثار کی تحقیقات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
23 جون 2017 (17:39)
0

انسداد منشیات فورس کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل مسرت نواز ملک نے جمعہ کے روز اسلام آبادمیں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور انھیں پی آئی اے کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ کے کیس کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔
وزیرداخلہ کو بتایاگیاکہ مقدمے کی تحقیقات کی روشنی میں زیادہ ترمجرم پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں ۔
چوہدری نثار علی خان نے تحقیقات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ۔