بائی پاس پر21 ارب روپے لاگت آئے گی۔

File Photo

پشاور ناردرن بائی پاس رواں سال کے آخر تک مکمل ہو گا
23 جون 2017 (17:29)
0

پشاور میں زیرتعمیر ناردرن بائی پاس اس سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گا ۔

شاہرات کے قومی ادارے کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تعمیر کیے جارہے ہیں بائی پاس پر اکیس ارب روپے لاگت آئے گی۔
چار رویہ کیرج وے خیبرایجنسی کے علاقے جمرود کو پشاور کے قریب اسلام آباد پشاور موٹروے سے ملائے گا تاکہ افغانستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دیا جا سکے۔
اس کے علاوہ یہ پشاور اوراس کے مضافاتی علاقوں میں ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنائے گا ۔