فیصلہ روس کی طرف سے منسک معاہدے پر مکمل طورپر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے کیاگیا،ڈونلڈ ٹسک

یورپی یونین کا روس پر اقتصادی پابندیوں میں مزید 6ماہ کی توسیع پر اتفاق
23 جون 2017 (17:22)
0

یورپی یونین کے رہنمائوں نے روس پر اقتصادی پابندیوں میں مزید چھ ماہ کی توسیع کرنے پراتفاق کیا ہے ۔

ایک ٹوئٹر پیغام میں یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہاکہ یہ فیصلہ روس کی طرف سے منسک معاہدے پر مکمل طورپر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے کیاگیا ۔
انہوں نے کہاکہ مختلف حساس ٹیکنالوجیز اور تیل کی پیداوار اور تلاش کیلئے سہولیات تک روس کی رسائی پر بھی پابندی ہوگی ۔