سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ان منصوبوں پر98 ارب روپے خرچ ہوںگے

وفاقی حکومت کی گلگت بلتستان کیلئے 12بڑے منصوبوں کی منظوری
23 جون 2017 (17:18)
0

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے توانائی، مواصلات اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں بارہ بڑے منصوبوں کی منظوری دی ہے ۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ان منصوبوں پر98 ارب روپے خرچ ہوںگے
بجلی کے منصوبوں میں چونتیس اعشاریہ پانچ میگاواٹ کا ہرپوسکردو چھبیس میگاواٹ کا ساگر تھانگ سکردو ، بیس میگاواٹ کاہنزل ، سولہ میگاواٹ کا نلتر ، پانچ میگاواٹ کا حسن آباد اور جار میگاواٹ کا تھاک چلاس منصوبہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ گلگت میں پچاس بستروں کا دل کے امراض کا ہسپتال تعمیر کیاجائے گا ۔
عطا آباد کے تفریحی مقام کو ترقی دی جائے گی اور گلگت سے نلتر ایکسپریس وے اور گلگت سکردو روڈ بھی تعمیر کی جائے گی ۔
ان منصوبوں میں گلگت میں میڈیاکل کالج اور سکردو میں ٹیکنیکل کالج کا قیام بھی شامل ہیں ۔
ان منصوبوں کی تکمیل سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا اور علاقے میں اقتصادی سرگرمیوں تیز ہوںگے