شہبازشریف نے کہاکہ مری اور پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں ٹریفک کومربوط بنانے کیلئے موثر حکمت عملی نافذ کرنی چاہیے ۔

عیدالفطر،وزیراعلیٰ کی سیاحتی مقامات پر بلاتعطل ٹریفک روانی کیلئے اقدامات کی ہدایت
23 جون 2017 (17:12)
0

پنجاب کے وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ٹریفک پولیس کے عہدیداران کو ہدایت کی ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر صوبے میں ٹریفک کی بلاتعطل روانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک کا موثر نظام وضع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
انہوں نے جمعہ کے روز لاہور میں جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ مری اور پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں ٹریفک کومربوط بنانے کیلئے ایک موثر حکمت عملی نافذ کرنی چاہیے ۔
انہوں نے اسلام آباد سے مری جانے والی سڑکوں پر ٹریفک کی بلاتعطل روانی کیلئے موثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ۔