چین اور امریکہ کا اختلافات کے خاتمے کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کاعزم
23 جون 2017 (15:36)
0

چین اور امریکہ نے تعاون میں اضافے اوراختلافات کے خاتمے کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کاعزم ظاہر کیاہے۔اس بات کااعلان واشنگٹن میں محکمہ خارجہ میں چین اور امریکہ کے درمیان پہلے سفارتی اور سیکیورٹی مذاکرات کے آغاز کے بعد کیاگیا۔
چین کے سٹیٹ قونصلر Young Jiechi نے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن اور وزیردفاع جیمزمیٹس کے ہمراہ مشترکہ طورپر ایک روزہ مذاکراتی اجلاس کی صدارت کی۔
فریقین نے اس بات پراتفاق کیاکہ سفارتی اور سیکیورٹی مذاکرات کاآغازتعمیری اور فائدہ مندہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں اضافے کیلئے مذاکرات جاری رکھنے کاعزم ظاہرکیاہے۔