بڑی تعداد میں روزہ داروں نے نماز جمعہ کی ادائیگی اور اﷲ تعالیٰ کی رحمتوں کے حصول کے لئے مساجد کا رخ کیا۔

جمعتہ الوداع مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا
23 جون 2017 (15:27)
0

ملک بھر میں ماہ مقدس رمضان المبارک کا آخری جمعہ جمعتہ الوداع مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ۔بڑی تعداد میں روزہ داروں نے نماز جمعہ کی ادائیگی اور اﷲ تعالیٰ کی رحمتوں کے حصول کے لئے مساجد کا رخ کیا۔اسلام آباد میں نماز جمعہ کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں مسلمان ملکوں کے سفیروں اور ارکان پارلیمنٹ نے نماز ادا کی۔
علماء اور خطیبوں نے اپنے خطبات میں رمضان ، لیلة القدر اور جمعتہ الوداع کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اس موقع پر ملک کی ترقی وخوشحالی ، امت مسلمہ کے اتحاد اور ہم آہنگی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
کشمیر اور فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کی قابض طاقتوں کے تسلط سے آزادی کے لئے بھی دعا مانگی گئی۔