دوسری عید ٹرین کل کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہو گی

پہلی خصوصی عید ٹرین کراچی سے پشاور کیلئے روانہ
23 جون 2017 (15:22)
0

پہلی خصوصی عید ٹرین جمعہ کے روز کراچی ریلوے اسٹیشن سے پشاور کیلئے روانہ ہو گئی جس میں اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لئے آنے والے مسافر سوار ہیں۔
یہ ٹرین خان پور ، ملتان ، فیصل آباد ، سرگودھا ، جہلم اور راولپنڈی سے گزرے گی۔
صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
جبکہ دوسری عید ٹرین کل کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہو گی جو براستہ ملتان اور فیصل آباد لاہور پہنچے گی۔