مرکل کی برطانیہ کی طرف سے 5 سال سے مقیم یورپی یونین کے باشندوں کو مکمل حقوق دینے کے وعدے کی تعریف
23 جون 2017 (15:16)
0

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے برطانیہ کی طرف سے ملک میں پانچ سال سے مقیم یورپی یونین کے باشندوں کو مکمل حقوق دینے کے وعدے کو سراہا ہے۔
برسلز میں یورپی رہنماؤں کے دو روزہ سربراہ اجلاس کی پہلی نشست کے اختتام پر انجیلا مرمل نے کہا کہ یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کے بارے میں مذاکرات کا اچھا آغاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی اتحاد سے علیحدگی کے بارے میں رواں ہفتے شروع ہونے والے مذاکرات میں بہت سے دوسرے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔