ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کومختلف ملکوں میں اقلیتوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے کام کرناچاہیے۔

پاکستان کا دنیابھرمیں نسلی تعصب کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی سطح پر کوششوں کی حمایت کااعادہ
23 جون 2017 (15:03)
0

پاکستان نے کہاہے کہ وہ دنیابھرمیں معاشرے سے نسلی تعصب کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی سطح پر کی جانیوالی کوششوں کی حمایت کرتاہے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے نیویارک میں نسلی امتیاز کے بارے میں عالمی کنونشن کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کومختلف ملکوں میں اقلیتوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے کام کرناچاہیے۔