فہرست میں ایران کے ساتھ تعلقات ختم کرنے اور اخوان المسلمین کے ساتھ تمام قسم کے روابط منقطع کرنے کا بھی مطالبہ شامل ہے۔

چار عرب ملکوں نے بحران کے خاتمے کیلئے قطر کو13 مطالبات کی فہرست بھجوادی
23 جون 2017 (14:47)
0

چار عرب ملکوں نے بحران کے خاتمے کے لئے قطر کو تیرہ مطالبات کی فہرست بھجوائی ہے چاروں ملکوں میں سے ایک کے سرکاری عہدیدار نے بتایا ہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، مصر اور بحرین کی جانب سے تیار کردہ فہرست میں قطر میں ترک فوجی اڈے کو بند کرنے اور اپنی سرزمین پر موجود تمام نامزد دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ بھی شامل ہے۔
فہرست میں ایران کے ساتھ تعلقات ختم کرنے اور اخوان المسلمین کے ساتھ تمام قسم کے روابط منقطع کرنے کا بھی مطالبہ شامل ہے۔
چاروں عرب ملکوں نے ان مطالبات کو پورا کرنے کیلئے دس روز کا وقت دیا ہے۔