محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھرنارٹ نے کہا کہ واشنگٹن کو صورتحال پر گہری تشویش ہے۔

روس مشرقی یوکرین میں غیرمسلح نگران ٹیموں کے خلاف تشدد کی مہم ختم کرے:امریکہ
23 جون 2017 (14:39)
0

امریکہ نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقی یوکرین میں غیرمسلح نگران ٹیموں کے خلاف تشدد اور ہراساں کرنے کی مہم ختم کرے ۔محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھرنارٹ نے کہا کہ واشنگٹن کو صورتحال پر گہری تشویش ہے۔
یورپ میں سلامتی اور تعاون کے بارے میں تنظیم کی زیر نگرانی یوکرینی فوجیوں اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جنگ بندی پر اس ہفتے سے عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔