رمضان کا مبارک مہینہ مقبوضہ وادی میں ماتم کا مہینہ بن گیا ہے:یاسین ملک
23 جون 2017 (14:16)
0

مقبوضہ کشمیرمیں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ رمضان کا مبارک مہینہ مقبوضہ وادی میں ماتم کا مہینہ بن گیا ہے کیونکہ کشمیری نوجوانوں کا مسلسل قتل عام جاری ہے ۔
محمد یاسین ملک نے سرینگر کے ہسپتال کا دورہ کیا اوروہاں کاکاپورہ اور مقبوضہ وادی کے دوسرے علاقوں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ہونے والے زخمی نوجوانوں کی عیادت کی۔
انہوں نے حال ہی میں بھارت فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیس کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
ادھر ، محمد رجب ، طارق احمد اور نثار احمد پر مشتمل جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے وفد نے پلوامہ میں شہید نوجوانوں کے گھروں میں گئے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
جے کے ایل ایف نے پارٹی کے وائس چیئرمین شوکت احمد بخشی کو گھر پر نظربند کرنے پر کٹھ پتلی انتظامیہ کی شدید مذمت کی۔