مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر پیلٹ وکٹم ایسوسی ایشن کاسرینگر میں خاموش احتجاج
23 جون 2017 (14:11)
0

مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر پیلٹ وکٹم ایسوسی ایشن نے سرینگر میں خاموش احتجاج کیا جس کا مقصد ان کے بارے میں کٹھ پتلی حکومت کی بے حسی پر مبنی سوچ کے خلاف اپنے غم وغصے کا اظہار کرنا تھا۔ احتجاج کی قیادت ایسوسی ایشن کے سیکرٹری الطاف احمد نے کیا۔ ایسوسی ایشن نے چھرے والی بندوق کے متاثرین کی حالت زار پر خصوصی توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے کٹھ پتلی انتظامیہ سے متاثرین کے لئے خصوصی علاج معالجے اور امدادی سکیمیں شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

ادھرمقبوضہ کشمیر میں متحدہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی اپیل پر آج جمعتہ الوداع ، یوم القدس اور کشمیر کے طور پرمنایا جا رہا ہے۔آج سری نگر سے جاری ایک مشترکہ بیان میں مزاحمتی قیادت نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف پورے خطے میں احتجاج مظاہروں کی اپیل کی ہے۔