ہائی کمشنرنے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات پرامن ذرائع سے حل کرنا چاہتا ہے۔

بھارت کو جلد یا بدیر مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا: عبدالباسط
23 جون 2017 (13:07)
0

بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے جلد یا بدیر مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات پرامن ذرائع سے حل کرنا چاہتا ہے۔
عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان مذاکرات کے لئے بھارت سے بھیک نہیں مانگ رہا تاہم وہ خطے میں پائیدار امن چاہتا ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کی بحالی کے بغیر ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ  کی قراردادوں اور علاقے کے عوام کی خواہشات کے مطابق حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن واستحکام ناممکن ہے۔