file photo

اگر فیس بک، ٹوئٹراور دیگر دوشل میڈیاانتہاپسندی، دہشتگردانہ مواد کی روک تھام میں ناکام رہی تو انہیں قانون کا سامنا ہوگا: یورپی یونین
23 جون 2017 (07:46)
0

یورپی یونین نے کہاہے کہ اگر فیس بک، ٹویٹراوردوسرے سوشل میڈیا انتہاپسندی کو فروغ دینے والے حملوں اور دہشت گردانہ مواد کے خاتمے کیلئے آن لائن جنگ میں ناکام ہوگئے تو انہیں قانون کاسامناکرناہوگا۔
یہ اعلان یورپی یونین کے صدر ڈونلڈٹسک نے برسلز میں یونین کے رہنمائوں کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ یورپی یونین کے رہنمائوں نے یوکرین کے مسئلے پر روس کیخلاف اقتصادی پابندیوں میں مزید چھ ماہ کیلئے توسیع کرنے پراتفاق کیاہے۔