چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور علاقائی سلامتی واستحکام کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

file photo

دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں پاکستان صف اول کا ملک ہے : چین
23 جون 2017 (07:38)
0

چین نے بین الاقوامی براری سے کہاہے کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کااعتراف اورحمایت کی جائے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں پاکستان صف اول کا ملک ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور علاقائی سلامتی واستحکام کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور اہم کردار ادا کیاہے۔
ترجمان نے کہاکہ علاقائی سلامتی واستحکام میںبہتری اور اسے یقینی بنانے کیلئے پاکستان اورافغانستان کو ملکر کام کرناچاہیے۔
انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ طویل مدت ترقی کے حصول کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کانیا لائحہ عمل ہے۔
Geng Shuang نے امیدظاہر کی کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تمام تصفیہ طلب معاملات مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں گے۔