file photo

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا: محکمہ موسمیات
23 جون 2017 (07:24)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔
تاہم مالاکنڈ،ہزارہ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ڈویژنوں اور کشمیر میں بعض مقامات پر آندھی آنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ساحل سندھ سے ملحقہ چندمقامات پرہلکی بارش اوربونداباندی کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت
اسلام آباد اور لاہور 25 ڈگری سینٹی گریڈ،کراچی 30،پشاور 27،مری 17،مظفرآباد 21،اورگلگت 17 ڈگری سینٹی گریڈ