اجلاس کی صدارت مذہبی امور کے وزیر سردار محمد یوسف نے کی۔

وزیر اعظم کی حج مشاورتی کمیٹی کا اجلاس مدینہ منور میں ہوا
23 جون 2017 (07:10)
0

وزیراعظم کی حج مشاورتی کمیٹی کااجلاس مذہبی امور کے وزیرسردارمحمدیوسف کی زیرصدارت مدینہ منورہ میں ہوا۔ڈائریکٹرجنرل حج ساجدیوسفانی نے اجلاس کو اس سال حج کیلئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔
انہوں نے کہاکہ اب تک اٹھاسی ہزارعازمین حج کیلئے رہائش گاہیں حاصل کی گئی ہیں۔ساجدیوسفانی نے کہاکہ پاکستانی عازمین حج کو منیٰ، مزدلفہ اورعرفات میں ان کے قیام کے دوران کھانا بھی فراہ کیاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ اس سال سرکاری حج سکیم کے تحت تین لاکھ اڑتیس ہزارحج درخواستیں موصول ہوئیں جس سے حج کے سرکاری پروگرام پرلوگوں کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔