file photo

آج جمعۃ الوداع یوم القدس اور کشمیر کے طورپرمنایاجارہاہے
23 جون 2017 (07:04)
0

مقبوضہ کشمیرمیں سیدعلی گیلانی ،میرواعظ عمرفاروق اورمحمدیاسین ملک پرمشتمل مزاحمتی قیادت کی اپیل پرآج جمعۃ الوداع یوم القدس اور کشمیر کے طورپرمنایاجارہاہے ۔
سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیا ن میں قیادت نے کشمیر اورفلسطین میں وحشیانہ مظالم کیخلاف وادی میں احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی ہے۔
حریت رہنمائوں نے کہاکہ وادی میں نکالی جانیوالی ریلیوں میں کشمیر اورفلسطین کے تنازعات کے حل میں مد د کیلئے دنیا کو متوجہ کرنے کیلئے قراردادیں منظور کی جائیں گی۔
قیادت نے اقوام متحدہ ،اسلامی تعاون تنظیم اوردوسرے بین الاقوامی فورموں پر زوردیاکہ ان مسائل کے حل کیلئے مثبت کرداراداکریں۔