ترک وزیر اعظم کی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت
23 جون 2017 (06:59)
0

ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے مسئلہ کشمیر پرپاکستان کے موقف کی حمایت کا اعادہ کیاہے۔وہ ترکی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ سے باتیں کررہے تھے۔
جنرل باجوہ نے کہاکہ متعدد معاملات پر پاکستان اور ترکی یکساں خیالات رکھتے ہیں اور قبرص کے معاملے پر پاکستان ترکی کے موقف کاحامی ہے۔
فریقین نے علاقائی سلامتی اوردونوں بردارملکوں کو درپیش مسائل سے متعلق امور پر بات چیت کی ۔