file photo

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں دیرپاامن اور استحکام ممکن نہیں :باسط
23 جون 2017 (06:49)
0

ہائی کمشنرعبدالباسط نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرناچاہتا ہے
بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنرعبدالباسط نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور لوگوں کی خواہشات کے مطابق کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں دیرپاامن اور استحکام ممکن نہیں ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان تنازع کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جسے خطے میں پائیدار امن کیلئے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرناچاہتا ہے۔