اہل ایمان نمازجمعہ کی ادائیگی کیلئے مساجد کارخ کریں گے اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے حصول کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں گے۔

file photo

آج ملک بھر میں جمعۃ الوداع منایا جارہا ہے
23 جون 2017 (06:23)
0

آج ملک بھرمیں جمعۃ الوداع مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاجارہاہے۔
اہل ایمان نمازجمعہ کی ادائیگی کیلئے مساجد کارخ کریں گے اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے حصول کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں گے۔
اسلام آباد میں اس سلسلے میں سب سے بڑااجتماع فیصل مسجد میں ہوگا جہاں اسلامی ملکوں کے سفیر اور ارکان پارلیمنٹ بھی نمازادا کریں گے۔
اس موقع پر ملک کی ترقی وخوشحالی اور امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و ہم آہنگی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔
اسی طرح کشمیر، فلسطین اوردنیا کے دوسرے حصوں کی آزادی کیلئے بھی دعائیں مانگی جائیں گی۔ جہاں مسلمان اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔