اسحق ڈار نے کہاکہ رواں ماہ کے آخر تک غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائیںگے۔

پاکستان،عالمی بینک کے مابین ترقیاتی قرض کا معاہدہ
23 جون 2016 (22:13)
0

پاکستان اور عالمی بنک نے مسابقت اور ترقی کیلئے پچاس کروڑ ڈالر کے ترقیاتی قرضے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔
معاہدے پرحکومت پاکستان کی طرف سے اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری طارق باجوہ اور عالمی بنک کے قائم مقام کنٹری ڈائریکٹر انتھونیCholst نے دستخط کئے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے انہوں کہاکہ حکومت نے تین سال قبل ضروری اقتصادی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا عمل شروع کیا تھا اوراس سلسلے میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر اس مہینے کے آخر تک 22 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائیںگے۔
انتھونی CHOLST نے معیشت کے استحکام اور اصلاحات شروع کرنے میں نمایاں پیش رفت پرحکومت پاکستان کو مبارک باد دی جس سے محاصل میں اضافہ ہوا اور نجی شعبے کی ترقی تیز ہوئی ہے ۔