وزیر اطلاعات نے کہا کہ امجد صابری کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

دہشت گردی سے پوری قوت سے نمٹا جائیگا:پرویز رشید
23 جون 2016 (20:59)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی سے پوری قوت سے نمٹا جائے گا ۔
انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ جن عناصر کے خلاف کارروائی کی گئی وہ اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لئے اہم شخصیات کونشانہ بنارہے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ امجد صابری کو نشانہ بنانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ امجد صابری امن کے سفیر تھے اور انہوں نے اپنی قوالی کے ذریعے اس پیغام کو عام کیا ۔
ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ حزب اختلاف کی طرف سے کمیشن کیلئے ضابطہ کار کو تسلیم کرتے ہی احتساب کا عمل شروع ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا نام کسی آف شورکمپنی میں شامل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے بڑی حد تک بجلی کا بحران کم کیا ، معیشت بہترکی اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے۔