کارکنوں کے مسائل ، وفاقی محتسب کی صوبائی چیف سیکرٹریز کو کور کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت
23 جون 2016 (20:50)
0

وفاقی محتسب نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں کارکنوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کور کمیٹیاں تشکیل دیں۔
سمند ر پار پاکستانیو ں محتسب کے قانون اور شکایات کمیشنرکے سنیئر مشیر حافظ احسان احمد کھوکھر نے کہا کہ محنت افرادی قوت ، صحت ، کان کنی ، معدنیات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، اطلاعات ، موحولیات اور سماجی تحفظ کے صوبائی سیکرٹریز کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جائے۔