پاکستانیوں کیلئے یوکرین میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں:سفیر یوکرین
23 جون 2016 (20:38)
0

پاکستان میں یوکرین کے سفیرVOLODYMYR LAKOMOVنے کہاہے کہ سرمایہ کاری کے قانون میں ترامیم کے بعد پاکستانیوں کے لیے یوکرین میں سرمایہ کاری کے پُر کشش مواقع موجود ہیں۔
جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک اخباری بیان میں اُنہوں نے کہا کہ یوکرین کے صدر نے یوکرین کے کئی قوانین میں ترامیم کی ہیں جن کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے لازمی رجسٹریشن کے عمل منسوخ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑے اور چھوٹے پیمانے پر سرمایہ کاری منصوبوں میں شراکت داری سمیت پاکستانی سرمایہ کاروں کو یوکرین کی منڈیوں میں نئے مواقع دستیاب ہونگے۔