گورنر نے کہا کہ اس مقصد کے لئے سکیورٹی فورسز نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

آپریشن ضرب عضب سے فاٹا میں امن بحال ہوا:جھگڑا
23 جون 2016 (20:32)
0

خیبر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں فاٹا امن بحال ہوا۔

انہوں نے جمعرات کے روز پشاور میں پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلپوگرانڈی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لئے سکیورٹی فورسز نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔
گورنر نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے بے گھر ہونے والے افراد میں ستر فیصد اپنے آبائی علاقوں کو واپس چلے گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے تین عشروں سے زائد عرصے تک افغان پناہ گزینوں کو پنا ہ دینے پر پاکستان حکومت اور عوام کی تعریف کی۔