وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے کسان پیکیج کے تحت ایک سو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں:شہبازشریف
23 جون 2016 (20:28)
0

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعظم محمد نواز شریف کے تصور کے مطابق کسانوں کی فلاح و بہبود اورسماجی و معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
جمعرات کے روز لاہور میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے کسان پیکج کے تحت ایک سو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔