ترجمان کی وزیر اعظم ہائوس بارے خبروں کی تردید
23 جون 2016 (20:16)
0

وزیر اعظم آفس نے وزیر اعظم ہائوس کے باتھ روم کی تزئین و آرائش پر دوکروڑ بیس لاکھ روپے کے اخراجات کے بارے میں بعض ذرائع ابلاغ کی رپورٹس سختی سے مسترد کر دی ہیں۔
وزیر اعظم آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم ہائوس میں اس طرح کی کوئی رقم خرچ نہیں کی جارہی تاہم پی ایم آفس کی عمارت ، سابقہ پی ایم سیکرٹریٹ کی مرمت کی تجویز دی گئی ہے جسے کئی عشروں سے نظر انداز کیا جا رہا تھا۔