وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور اقتدار میں خلاف میرٹ تقرریاں کیں۔

برسر اقتدار آکر تمام شعبوں میں میرٹ یقینی بنائینگے:برجیس
23 جون 2016 (19:11)
0

امور کشمیر کے وزیر برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون آزاد کشمیر میں برسر ِ اقتدار آنے کے بعد زندگی کے تمام شعبوں میں میرٹ یقینی بنائے گی۔
انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنی پانچ سالہ مدت کے دوران میرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تقرریاں کیں۔