وزیر مملکت صحت کا انسداد پولیو پروگرام کی پیشرفت کا جائزہ
23 جون 2016 (19:06)
0

صحت کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے جمعرات کے روز انسداد پولیو پروگرام کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے رابطہ کار ڈاکٹر صفدر نے پروگرام کی پیشرفت کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی ۔
پولیو کے کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی کے بارے میں بتاتے ہوئے رابطہ کار نے پولیو سے بچائو کی نو مہم کے دوران اٹھائیس کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر پولیو کارکنوں کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ۔