پاکستان کا شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی اطلاعات پرشدید تشویش کا اظہار
23 جون 2016 (17:34)
0

پاکستان نے شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربات کی اطلاعات پرشدید تشویش ظاہرکی ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں ۔

دفترخارجہ نے ایک بیان میں امیدظاہر کی کہ عوامی جمہوریہ کوریا علاقائی امن اور استحکام کیلئے خطرے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کرے گا۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں سے پاک جزیرہ نما کوریا کاحامی ہے جس پر تمام فریقوں نے اتفاق کیا تھا ۔
پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ تمام ملکوں کو اس حوالے سے اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں ۔