File Photo

یورپی یونین فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ختم کرانے میں مدد دے : محمود عباس
23 جون 2016 (17:16)
0

فلسطین کے صدر محمود عباس نے یورپی یونین پرزوردیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ختم کرانے اور پائیدار امن معاہدے میں مدد دے ۔

انہوں نے جمعرات کے روز برسلز میں یورپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی قبضے سے صرف انتہاپسندوں اور دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہورئی ہے ۔