دہشتگردی کا پوری قوت سے مقابلہ کیا جائے گا:رشید
23 جون 2016 (14:39)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا پوری قوت سے مقابلہ کیا جائے گا اور قوم اس جدوجہد میں متحد ہے۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ کراچی اب پہلے کے مقابلے میں زیادہ پرامن اورمحفوظ شہر ہے۔
انہوں  نے کہا کہ ملک بھر میں آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ اس آپریشن میں جن عناصر کو کارروائی کاسامنا کرنا پڑا وہ اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لئے بڑی شخصیات کونشانہ بنارہے ہیں۔
انہوں  نے کہا کہ دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی اہلیت کم کردی گئی۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج، پولیس اورخفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرانقدر قربانیاں دی ہیں۔