عالمی بنک پاکستان کو50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا ،اس سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پردستخط کر دیئے گئے ہیں ۔

رواں ماہ کے آخر تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر22 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے:ڈار
23 جون 2016 (14:25)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بائیس ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔وہ آج اسلام آباد میں پاکستان اور عالمی بنک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

مفاہمت کی یادداشت پر اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری طارق باجوہ اور عالمی بنک کے نمائندے انتھونی کالسٹ نے دستخط کئے۔مفاہمت کی یادداشت کے تحت عالمی بنک پاکستان کو50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا جس میں 42 کروڑ ڈالر کی ضمانت بھی شامل ہوگی۔