ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان
23 جون 2016 (12:19)
0

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں،مردان اورپشاور ڈویژنوں، کشمیر اورگلگت بلتستان میں اکثرمقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان ،ملتان، بہاولپور، ساہیوال، کوئٹہ، ژوب، سبی، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنوں میںکہیں کہیں آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت
اسلام آباد اورکوئٹہ 24ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور 26
کراچی 29
پشاور 27
مری 18
گلگت 19
اورمظفرآباد 20ڈگری سینٹی گریڈ