صدرممنون حسین اورچینی ہم منصب شی جن پنگ نے کہا ہے کہ صرف بھارت کو نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت دینے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا۔

پاکستان اورچین کا علاقائی امن اوراستحکام کیلئے ملکر کام کرنے پراتفاق
23 جون 2016 (12:17)
0

پاکستان اورچین نے علاقائی امن اوراستحکام کیلئے ملکر کام کرنے پراتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے آج ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پرصدرممنون حسین اوران کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔ممنون حسین نے نیوکلیئرسپلائرزگروپ کی رکنیت کیلئے پاکستان کی حمایت کرنے پرچین کاشکریہ ادا کیا۔انہوں نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے بارے میں چین کے موقف کو سراہا۔
دونوں رہنمائوں نے کہا کہ صرف بھارت کو نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت دینے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا۔صدرنے شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے لئے چین کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ممنون حسین نے چین کی طرف سے پاکستان کی خود مختاری اورعلاقائی سلامتی کے موقف اوربلوچستان میں حالیہ ڈرون حملے کی مذمت کو بھی سراہا۔دونوں رہنمائوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اہم منصوبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
صدر نے کہا کہ پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبے مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے اور مختلف صنعتی علاقوں پر اسی سال کام شروع کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی ایک چین پالیسی پر قائم ہے۔