لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کااعتراف نہ کرنا غیر منصفانہ ہوگا۔

پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کردار ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر
23 جون 2016 (12:16)
0

پاکستان نے عالمی امن کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کردار ادا کیا ہے۔یہ بات فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے جرمن خبررساں ادارے ڈوئچے ویلے کی اردو سروس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔انہوں نے افسوس کااظہار کیا کہ دنیا نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں میں خاطر خواہ تعاون نہیں کیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کااعتراف نہ کرنا غیر منصفانہ ہوگا۔ایک سوال پر عاصم سلیم باجوہ نے کہا پاکستان افغانستان میں امن کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا طالبان سربراہ ملا اختر منصور کی ہلاکت سے امن عمل کو نقصان پہنچا ۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی گئی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین پر ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے اورمختلف سطحوں پر یہ معاملہ اٹھایا ہے۔