سید علی گیلانی کی عوام سے جمعہ کو یوم کشمیر منانے کی اپیل
23 جون 2016 (12:09)
0

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے عوام سے کل یوم کشمیر منانے کی اپیل کی ہے۔سری نگر میں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک کشمیر اور فلسطین کے مسئلوں کو ان متنازعہ علاقوںکے عوام کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔
انہوں نے تحریک حریت ، کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اسلامی دانشوروں اور مساجد کے اماموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر اور فلسطین سمیت تمام متنازعہ علاقوں کے پرامن حل کے لئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کریںجہاں غیر ملکیوں کا تسلط ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک فلسطین اورکشمیر سے غیر ملکی افواج کا انخلا نہیں کیا جاتا دنیا میں امن خوشحالی اورترقی ایک خواب رہے گی۔